عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کئی روز تک اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام دیکھا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا، فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر برقرار رہی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں کمی یا اضافہ نہیں ہوا جسے سے 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 66 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 668 روپے ہو گئی۔
خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔



