پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ، تاہم تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 48 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 81 ہزار 776 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے ، 70 پیسے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی ۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,480 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور عالمی سطح پر سفارتی پیش رفت کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی خریداری کا رجحان رہا۔
