بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک کسان کو خاندان سے رقم چھپانا مہنگا پڑگیا، کھیت میں دفن کیے گئے 5 لاکھ روپے ایک سال بعد ملے تو بیشتر کرنسی نوٹ دیمک کھا چکی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گاؤں میں کسان نے تقریباً ایک سال قبل اپنی زمین کا ایک ٹکڑا 5 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔
کسان کو خدشہ تھا کہ اس کے بیٹے رقم خرچ کردیں گے، اسی لیے اس نے رقم گھر میں رکھنے کے بجائے پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر کھیت میں گڑھا کھود کر چھپا دی۔
رپورٹس کے مطابق رقم چھپانے کے بعد کسان اسے بھول گیا، کچھ ماہ بعد جب گھر میں تعمیراتی کام کیلئے رقم کی ضرورت پڑی تو اسے اپنے چھپائے ہوئے پیسوں کا خیال آیا، کسان نے پورے کھیت میں رقم تلاش کی تاہم اسے کامیابی نہ مل سکی۔
بعد ازاں اس نے گھر والوں کو واقعے سے آگاہ کیا، مگر اہلخانہ کو اس کی بات پر یقین نہیں آیا تاہم سب نے مل کر رقم تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن پیسے نہ مل سکے۔
تقریباً ایک سال بعد مون سون کے دوران کھیت میں پانی کے ساتھ ایک بیگ تیرتا ہوا نظر آیا۔ کسان نے اہلخانہ کے ہمراہ بیگ کھولا تو اندر موجود رقم دیکھ کر حیران رہ گیا۔
شرارتی بچے نے جہاز کو رن وے سے واپس ٹرمینل پہنچا دیا، پرواز منسوخ
زیادہ تر 500 روپے کے نوٹ دیمک سے بری طرح متاثر ہوچکے تھے اور ناقابل استعمال حالت میں تھے۔
اہلخانہ رقم لے کر بینک پہنچے تاہم بینک حکام نے بھی کسی قسم کی مدد کرنے سے انکار کردیا، یوں کسان کی جمع پونجی ضائع ہوگئی۔
