سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت مزید 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی پر پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد پنجگور میں لوٹ مار،اغوا اور دہشتگردانہ کارروائی میں ملوث تھے۔
جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 10دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردوں کے ناسور کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔
