جدہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
جدہ پہنچنے پر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشال بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے وزیر زراعت، پانی و ماحولیات انجینیئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، جبکہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔
H.R.H Prince Saud bin Mishaal bin Abdulaziz Deputy Govenor of Makkah region and Minister of Enviornment, Water and Agriculture H.E Eng. Abdulrahman Abdulmohsen AlFadley received Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and the Pakistani delegation upon arrival in Jeddah. 6 August… pic.twitter.com/JnKYSF9Pon
— Prime Minister's Office (@PakPMO) August 6, 2026
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب کے دورے میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اردن میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے بعد مدینہ منورہ سے وفد میں شامل ہوں گے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 arrived in Madina Munawara, where he paid his respects at Masjid-e-Nabawi (ﷺ) and offered prayers.
During his visit, the DPM/FM prayed for the peace, progress, and prosperity of Pakistan and the… pic.twitter.com/sjSC9Qkhj2
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 6, 2026
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط اعتماد، تعاون اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں وزیراعظم کا یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون، علاقائی و عالمی معاملات پر رابطہ کاری اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت متوقع ہے۔
