ویسٹ انڈیز نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 103 رنز بنا لیے۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم میزبان ٹیم کے 344 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ، جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا لیے۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر 60 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پی سی بی کا ایکشن، غیر منظور شدہ لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کیلئے سخت وارننگ
پورٹ آف اسپین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے 266 رنز 2 وکٹ سے اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائی۔
کپتان بابر اعظم 88 رنز بنا کر رنز آؤٹ ہو گئے، ڈیبیو کرنے والے اویس ظفر ایک ، سلمان علی آغا صفر اور محمد رضوان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ساجد خان نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر اسکور 370 تک پہنچایا ، ساجد خان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 344 رنز کے جواب میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 43 رنز کی برتری حاصل کی۔
شاہین آفریدی کی ایل پی ایل میں واپسی ، کینڈی رائلز کو جوائن کر لیا
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 43 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ ویسٹ انڈیز کا ٹاپ آرڈر پاکستانی باؤلرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکا ، تیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ پر 103 رنز بنا لیے اور اسے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 60 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز دن کی آخری گیند پر17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ کیوم ہوج نے 34 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 اور علی عثمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
