پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب تک آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہماری شکایات پر کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے، اگر نوٹس لے لیا جاتا تو آج ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ساکھ بحال ہو سکتی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتجاج کرنے اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
Despite this admission from the rigging party the ECP has still failed to take action on our complaints from phase 1. Had they done so the credibility of today’s phase 2 election would have been restored. The PPP reserves the right to protest and demand reelection in phases where… https://t.co/oZwLFgG7FQ
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 2, 2026
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم آج کے انتخابات میں بیلٹ بکس بھرنے اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کو غیر قانونی طور پر پولنگ اسٹیشنوں سے نکالنے کے حوالے سے متعدد تحریری شکایات پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔
چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا اور کم از کم دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنائے گا۔
یہ الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آ رہا ہے ، الیکشن کمیشن کردار ادا کرے ، ندیم افضل چن
ایک اور بیان میں بلاول بھٹو صدر آزاد جموں و کشمیر چودھری لطیف اکبر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر حد پار کر گئی، ہمارے ووٹرز سے لے کر صدر ریاست تک پر حملے ہو رہے ہیں۔ چودھری لطیف اکبر پر حملہ رواداری کی سیاست پر حملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ڈویژن میں دھونس، دھاندلی اور جبر کا مقابلہ وقار اور اصولی سیاست سے ہے، چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کرنیوالوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
