بھارتی افواج نے جولائی میں خاتون سمیت 21 کشمیریوں کو شہید کیا


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے بہیمانہ تشدد، بربریت اورظلم و ستم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔

بے گناہ اورنہتے کشمیریوں کو گزشتہ ماہ بھی ریاستی جبر و تشدد کا نشانہ بننا پڑا جس کے نتیجے میں 21 نے جام شہادت نوش کیا۔

بھارتی قابض افواج انسانی حقوق کی پامالی میں اس قدرآگے بڑھ چکی ہے کہ اسے اتنا بھی خیال نہیں ہے کہ جس پر وہ مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے وہ بنت حوا تو نہیں ہے۔

جولائی کے مہینے میں ظالم بھارتی افواج نے ایک خاتون کو بھی شہید کیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اورقبضے کے خلاف ہونے والے پرامن مظاہروں میں 310 بے گناہ اورنہتے کشمیری شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

بھارتی افواج تسلسل کے ساتھ یہ طریقہ اپنائے ہوئے ہے کہ مظالم کرتے، گولیاں چلاتے اورڈنڈے برساتے ہوئے قطعی نہیں دیکھتی کہ سامنے بزرگ ہیں،خواتین ہیں اور یا معصوم بچے۔

بھارتی ریاست کی جانب سے فراہم کردہ انتہائی مہلک ہتھیار’پیلٹ گنوں‘ کا گزشتہ عرصے میں بھارتی افواج نے اندھادھند استعمال کرکے لاتعداد کشمیری نوجوانوں کی آنکھوں کا نور چھینا ہے۔

عالمی برادری نے اس وحشیانہ طرزعمل کی شدید مذمت بھی کی۔


متعلقہ خبریں