نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )نے 24 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں کے لیے ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، شگر اور گانچھے میں شمشال، ہنزہ، چپورسن، کلیک، شگر، شیوک اور ہُشے دریاؤں میں اچانک سیلابی ریلوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
آزاد جموں و کشمیر میں دریائے جہلم، دریائے نیلم، دریائے پونچھ، دریائے مہل، بیٹار نالہ، بھمبر نالہ، کانشی دریا اور جہلم و پونچھ کے معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں دریائے چترال، دریائے کابل، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ، مقم نالہ، کلپانی نالہ سمیت خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، بنوں، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، بونیر اور صوابی کے مقامی ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔
پنجاب میں ڈی جی خان کے پہاڑی برساتی نالوں، دریائے سواں، پوٹھوہار ریجن جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے برساتی ندی نالوں اور دریاؤں میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
دریائے چناب (مرالہ)، دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقے) میں اونچے درجے کا سیلاب جبکہ ڈورا، ڈوٹا، ڈوارہ، بھمبر، ہلسی، ایک، پلکھو، بین، بسنتر، ڈیک اور سکھی نالوں میں بھی پانی کی سطح میں اچانک اضافہ متوقع ہے۔
بھارت کے تھین، پونگ اور بھاکھڑا ڈیمز سے اخراج کی صورت میں دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہو سکتا ہے۔
راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، چکوال اور اٹک کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں اور ندی نالوں کی مسلسل نگرانی، امدادی ٹیموں کی پیشگی تعیناتی اور حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پانی کے تیز بہاؤ اورطغیانی کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز اورحفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ۔
مون سون بارشوں کی شدت زیادہ ہوگی،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات
این ڈی ایم اے نے 21 سے 23 جولائی تک چترال اور گلگت بلتستان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور ملبے کے ریلوں کا الرٹ بھی جاری کیا ہے ۔
زنگرام۔ایون، بمبوریت، دروش۔لاوی، ہندور۔برکولتی، قرغلتی، بالائی یاسین، بدسوات۔بلہانس، پوریان سر، شمس آباد، اُلتر۔شسپر، کریم آباد۔التت، ہوپر نگر، راما۔استور، تریشنگ۔روپل اور جگلوٹ۔اسکردو روڈ (آر ڈی 20 تا 80) پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔عوام کو حساس مقامات اور پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے ۔
