پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے ، ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر بھی 20 روپے 36 پیسے لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 3 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد، پیٹرول پمپ مالکان کا احتجاج اور ہڑتال پر غور
اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
