ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ٹیم پر فیفا ورلڈ کپ میں مبینہ جانبداری کے الزامات کو مسترد کردیا۔
ہسپانوی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارجنٹینا نے ایک اور ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، شاید یہی بات کچھ لوگوں کو برداشت نہیں ہو رہی۔
فیفا ورلڈکپ2026:ارجنٹینا انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
لوگ جو چاہیں کہتے رہیں، لیکن ہمیں کوئی بھی چیز مفت میں نہیں ملتی، ہم ہر میچ میں اچھا مقابلہ کرتے ہیں، لڑتے ہیں اور اپنی کارکردگی سے جواب دیتے ہیں۔
لیونل میسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ کے خلاف ایک گول سے پیچھے ہونے کے باوجود پورے میچ پر حاوی رہے،مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ہم نے ایک بار پھر پورے ارجنٹینا کو خوشی دی،اب ہماری تمام توجہ اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل پر ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026:اسپین کے بارے میں اے آئی کی پیشگوئی درست ثابت؛ فائنل کون جیتے گا؟
یاد رہے فیفا ورلڈ کپ کے میچ کا سب سے بڑا تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب مصر کے فارورڈ مصطفیٰ زیکو کا گول وی اے آر کے ذریعے منسوخ کر دیا گیاتھا۔پری کوارٹر فائنل ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے جیتا مگر ریفری کے فیصلے اور ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے استعمال پر شدید تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔
تنازع پر مصری ہیڈ کوچ حسام حسن نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ٹیم کے ساتھ “ناانصافی” ہوئی اور انہیں “دھوکا دیا گیا”۔
ارجنٹینا یا اسپین، فٹبال ورلڈ کپ کون جیتے گا؟پرانی پیشگوئی وائرل
بعدازاں معاملے پر مصر نے فیفا کے سامنے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ،جواب میں فیفا کے چیف ریفری آفیسر پیئرلوئیجی کولینا کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کی دیانتداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا،بے بنیاد الزامات کا کھیل میں کوئی مقام نہیں۔
