فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، جہاں عالمی فٹبال کی چار بڑی طاقتیں فرانس، اسپین، انگلینڈ اور ارجنٹینا فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
کوارٹر فائنلز میں فرانس نے مراکش کو دو صفر، اسپین نے بیلجیئم کو دو ایک، انگلینڈ نے ناروے کو دو ایک جبکہ ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو اضافی وقت میں تین ایک سے شکست دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔
پہلا سیمی فائنل 15 جولائی کو فرانس اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں یورپی ممالک شاندار فارم میں ہیں اور اس مقابلے کو ٹورنامنٹ کا بڑا معرکہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسٹیڈیم کی گھاس فروخت ہو گی، فیفا کا حیران کن اعلان
دوسرا سیمی فائنل 16 جولائی کو ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ، ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو اضافی وقت میں شکست دی، جبکہ انگلینڈ نے ناروے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے ہرایا۔
دونوں سیمی فائنلز کے فاتحین 20 جولائی کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے.
