چین کے جنوبی صوبہ گوانگشی میں طوفان میساک کے بعد آنے والے شدید سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، پانی کے شدید ریلوں سے سانپوں اور مگرمچھوں کے فارم متاثر ہونے سے تقریباً 900 سانپ اور متعدد مگرمچھ آبادیوں میں نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینگژو اور ناننگ کے علاقوں میں واقع افزائشی فارموں کی بیرونی باڑیں ٹوٹنے سے یہ خطرناک جانور قریبی آبادیوں میں پھیل گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے سانپوں میں زہریلے کوبرا، کریٹ اور گرین پٹ وائپر شامل ہیں، جس کے باعث صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔
Flooding in southern China reportedly released hundreds of snakes after a breeding farm was damaged.
Authorities warned residents to stay alert as recovery efforts continue.#China #Floods #News pic.twitter.com/78GlJ2cJXd
— Cyrus (@Cyrus_In_The_X) July 11, 2026
رپورٹس کے مطابق ایک خاتون سانپ کے کاٹنے سے ہلاک بھی ہو چکی ہیں، جبکہ متعدد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں خصوصی آلات کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں، جو گھروں، پانی سے بھرے علاقوں اور ملبے میں ان جانوروں کو تلاش کر کے قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان جانوروں کے قریب نہ جائیں اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے سانپ کے کاٹنے کے علاج کے لیے اینٹی وینم کا ذخیرہ بڑھا دیا ہے اور ہنگامی طبی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ ہینگژو پیپلز اسپتال کو سانپ کے کاٹنے کے علاج کا مرکزی مرکز قرار دیا گیا ہے۔
HAPPENING NOW: Devastating mountain floods triggered by relentless torrential rain are hitting Mabian, Leshan City, Sichuan Province, China. pic.twitter.com/delHUrZpZT
— Weather Monitor (@WeatherMonitors) July 11, 2026
رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث لیولان اور یونبیاؤ ڈیمز میں شگاف پڑنے سے سیلابی صورتحال مزید خراب ہوئی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق سیلاب کے بعد ریسکیو اور بحالی کا عمل جاری ہے، تاہم خطرناک جانوروں کی موجودگی نے امدادی سرگرمیوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
