کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ انکوائری رپورٹ سامنے لانے کا ذمہ دار محکمہ داخلہ سندھ ہے۔ یقین دہانی کرائی گئی کہ 16 تاریخ تک رپورٹ سامنے لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازہ رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو عوام سے چھپایا جا رہا ہے؟۔ جبکہ حقائق جاننا عوام کا آئینی حق ہے۔ سندھ انفارمیشن کمیشن میں کیس کی تیسری سماعت ہوئی۔ اور جوڈیشل کمیشن بنا کر حکومت نے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت کا رپورٹ عام نہ کرنا ہٹ دھرمی ہے۔ نبی بخش تھانے کے تحقیقاتی افسر (آئی او) نے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ اور لگتا ہے انکوائری رپورٹ میں کسی بڑے نام کا ذکر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا 40 سال بعد مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن نے گیند اب محکمہ داخلہ کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔ اور قانون کے مطابق انفارمیشن کمیشن 45 دن میں کیس کا فیصلہ سنائے۔ کیس کی اگلی سماعت 16 جولائی کو ہو گی اور امید ہے فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
