اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، جنہوں نے ایک خاتون کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دن رات بھرپور کاوشیں کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے دورۂ ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بلوچستان، زیارت میں دہشت گردوں کا حملہ: 2 ایس ایچ او سمیت 9 اہلکار شہید، 15 خوارج ہلاک
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورۂ ترکیہ کے دوران انہوں نے نمایاں کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں باہمی اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دورۂ ترکیہ کے دوران ترک کمپنیوں کو توانائی، کان کنی، معدنیات اور انفراسٹرکچر سمیت ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی۔
