پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ 5جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے،مارشل لا عوام کےحق حکمرانی پرحملہ تھا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹونےآمریت کےسامنےسرنہیں جھکایا،شہیدذوالفقارعلی بھٹوکا جمہوری اور مساوات پر مبنی پاکستان کا خواب آج بھی زندہ ہے۔
5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ آمریت نے یہ سمجھا کہ وہ عوام کی آواز دبا دے گی، مگر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بے شمار جمہوریت پسند کارکنوں کی قربانیوں نے یہ ثابت کیا… pic.twitter.com/fyW3ZfBi72
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 5, 2026
پیپلزپارٹی آئین اورجمہوریت کےتحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی، شہیدبینظیربھٹواورجمہوریت کےکارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔بالآخر ووٹ کی طاقت ہی گولی کی طاقت پرغالب آتی ہے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ 5جولائی 1977پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک المناک دن ہے،غیرآئینی اقدام کےذریعےعوام کےووٹ سےمنتخب حکومت کاخاتمہ کیاگیا۔
بلاول بھٹو کا انتخابی مہم کیلئے آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں جانے کا اعلان
پیپلزپارٹی کی سیاسی جدوجہدآج بھی جمہوری شعورکی علامت ہے،قومی مسائل کاپائیدارحل آئین، قانون اورمضبوط جمہوری اداروں میں ہے۔
آئین کی سربلندی اور جمہوری نظام کے استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،صدرآصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو جمہوریت کےمحافظ ہیں،آج ملک میں جمہوری نظام شہید بینظیر بھٹو کی قربانی کی بدولت ہے۔
