پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 118.76 روپے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 110.65 روپے لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 178 روپے 77 پیسے بنتی ہے تاہم حکومت نے شہریوں کے لیے فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے مقرر کی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے کمی ہونے کا امکان
پیٹرول پر 70 روپے 36 پیسے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 19 روپے 33 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 6 روپے 86 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
اسی طرح فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 198 روپے 85 پیسے ہے جبکہ حکومت نے شہریوں کے لیے اس کی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 110 روپے 65 پیسے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی
وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا تھا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی بدستور برقرار رہے گی۔
