فیفا ورلڈ کپ میں فرانس نے پیراگوئے کو ایونٹ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ایک صفر سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں خلاف توقع پیراگوئے نے فرانسیسی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن گول کوئی بھی ٹیم نہ کر سکی۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
اس ہاف میں ایک موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی، ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے گئے۔
فیفا ورلڈ کپ ، ارجینٹینا کیپ ورڈی کو شکست دے کر پری کوارٹر میں فائنل میں پہنچ گیا
دوسرے ہاف کے ابتدائی 25 منٹ تک دونوں ٹیموں نے سبقت حاصل کرنے کیلئے بھرپور زور لگایا، 70 ویں منٹ میں ایک موقع فرانس کو اُس وقت مل گیا جب ایک موو کے دوران فرانس کے کھلاڑی کو غلط طریقے سے ڈی میں روکا اور گرایا گیا۔
ریفری نے وی اے آر کا سہارا لے کر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کر دی جس پر ایم باپے نے گول کر دیا، میچ کے 10 منٹ کے انجری ٹائم کے دوران فرانس نے ایک اور خطرناک حملہ کیا جسے پیراگوئے کے گول کیپر نے ناکام بنا دیا۔
ریفری نے کھیل ختم ہونے کی وسل بجائی تو فرانس کو پیراگوئے پر ایک صفر کی برتری حاصل تھی جس نے کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ، کوارٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہو گا۔
