امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ان کی اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھے چل رہے ہیں، ایران والوں کے ساتھ اچھی ملاقاتیں ہوئیں، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔”
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایران پر بہت بڑا حملہ کیا گیا تھا اور ان کا مؤقف بدستور یہی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے کے حوالے سے پیش رفت اطمینان بخش ہے اور اس معاملے پر کام درست سمت میں جاری ہے۔
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کو منافع حاصل ہو رہا ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیں گے، ایران کی اعلیٰ سلامتی قیادت کا انتباہ
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،اسٹاک مارکیٹ اوپر جانے سے ہر کسی کو فائدہ ہورہا ہے۔
