پی ٹی آئی کی وسطی پنجاب میں شکست نے کپتان کو برہم کردیا


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وسطی پنجاب میں پارٹی کی شکست پر سخت اظہاربرہمی کیا ہے۔

ہم نیوز کوذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وسطی پنجاب سے پی ٹی آئی کو صرف نو نشستیں ملی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف لاہور کی 30 میں سے صرف آٹھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماؤں کا اس ناکامی پر مؤقف ہے کہ علیم خان نے اپنی مرضی کے انتخابی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیے جس کا یہ نتیجہ نکلا ہے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سب سے زیادہ جلسے بھی وسطی پنجاب میں کیے لیکن اس کے باوجود نتائج انتہائی مایوس کن برآمد ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں