اداکارہ گلوکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے فٹبال کے عالمی شائقین کے لیے اپنا نیا گانا ’’دی وکٹری اینتھم: چیمپئنز‘‘ ریلیز کردیا۔
یہ گانا فٹبال کے میدان میں جوش، جذبے، اتحاد اور فتح کے احساس کو موسیقی اور دلکش انداز میں پیش کرتا ہے جب کہ اس کی دھن اور بول کھیل کے دیوانوں کا ولولہ بڑھانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔
نورا فتیحی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے نئے گانے “چیمپئنز” کی ریلیز کا اعلان کیا، جس کے بعد گانے کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں نورا فتیحی فٹبال جرسی پہنے شائقین کے ہجوم کے درمیان پُرجوش انداز میں رقص کرتی نظر آتی ہیں جبکہ مختلف مناظر میں فٹبال کے جنون، اسٹیڈیم کے ماحول اور عالمی کھیل کے جذبے کو بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے۔ مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اسے ورلڈ کپ کے جوش و خروش کی بہترین عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔
@k.abdul72 The Victory Anthem for the World! Song : Champions ( Music Video ) Singer’s : Nora Fatehi & Rayvanny Produced and Composed by : Sanjoy Artist : Nora Fatehi, Rayvanny & Sanjoy Chorus : Fi Kol makan ah! ( Everywhere ) #champions #norafatehi #rayvanny #sanjoy #fyp
نورا فتیحی نے یہ گانا تنزانیہ کے معروف گلوکار Rayvanny کے اشتراک کے ساتھ پیش کیا ہے۔ یہ پرجوش گانا کامیابی، اتحاد، عزم اور فٹبال کے عالمی جذبے کی عکاسی کرتا ہے جب کہ اس کی ویڈیو میں شاندار رقص، رنگا رنگ مناظر اور مختلف ممالک کے جھنڈوں کے ذریعے کھیل کی عالمی روح کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نورا فتیحی نے سوشل میڈیا پر گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے اسے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کے لیے ایک خصوصی تحفہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “چیمپئنز” ہر اس شخص کے لیے ہے جو خواب دیکھتا ہے، محنت کرتا ہے اور کامیابی کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔
یہ گانا نورا فتیحی کی فیفا ورلڈ کپ سے وابستگی کا تسلسل بھی ہے۔ اس سے قبل وہ 2026 ورلڈ کپ کے لیے “Siir Siir” میں بھی اپنی آواز اور پرفارمنس کا جادو جگا چکی ہیں جبکہ 2022 فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک “Light The Sky” کا بھی حصہ رہی تھیں۔
سیف علی خان نے گھر پر جان لیوا حملے کی خوفناک رات کا راز کھول دیا
موسیقی کے ناقدین کے مطابق “چیمپئنز” میں افرو بیٹس، پاپ اور اسٹیڈیم اینتھم کے عناصر کو یکجا کیا گیا ہے جس کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ یہ گانا ورلڈ کپ کے دوران شائقین کی پسندیدہ پلے لسٹ کا حصہ بن جائے گا۔
