صوبائی دارالحکومت لاہور میں گلشن راوی سے موٹرسائیکل چرانے والی برقعہ پوش خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق برقعہ پوش ملزمہ دوست کیساتھ مل کر موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتی تھی،دونوں ملزمان گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو چوری کرتے اور سستے دام فروخت کر دیتے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو موٹرسائیکل چراتے دیکھا جا سکتا ہے،دونوں کو فوٹیج میں موٹرسائیکل چوری کی واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزمان کو شرقپور برج اٹاری سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے پستول بمہ گولیاں، نقدی اور چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
