اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔
بونیر اور باجوڑ ، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان ، خوشاب بٹگرام، مانسہرہ، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے چند روز قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
