قطر کے ایل این جی پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی میں دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں۔
قطر انتظامیہ کے مطابق راس لفان انڈسٹریل سٹی میں پیش آنے والے ایک تکنیکی خرابی کے باعث پہلے دھماکا ہوا اس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اُٹھی۔
کمپنی نے کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ پر کُچھ ہی دیر کے بعد قابو پا لیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
بھارت، نجی پاور پلانٹ میں دھماکا، 9 مزدور ہلاک
رپورٹ کے مطابق اس صنعتی علاقے راس لفان کو امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران پہلے ہی بہت نقصان پہنچا تھا، جس کی وجہ سے قطر کو گیس کی پیداوار روکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر ایل این جی پیدا کرنے والے دنیا کے معروف ممالک میں سے ایک ہے، لیکن 2 مارچ کو اہم تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد سے قطر نے ایل این جی کی پیداوار روک دی تھی۔
