محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں اگلے ایک سے 3 گھنٹوں کے دوران بادل برسنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
سندھ میں بارشوں کا امکان، کراچی کے موسم سے متعلق بھی اہم پیشگوئی جاری
این ڈی ایم کے کے مطابق چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، پاراچنار، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے تربت، کیچ، آواران، خضدار اور ژوب جبکہ سندھ کے جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، شہید بینظیر آباد اور کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیئر جھیلیں پھٹنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔
بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی تیاریوں کو یقینی بنایا جائے اور شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
