ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اورمخلصانہ حمایت کوایران ہمیشہ یاد رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اورایرانی صدرمسعودپزشکیان کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں کے دوران 30منٹ تک گفتگو ہوئی،اسلام آبادامن معاہدےپردستخط کےبعد دونوں رہنماؤں کےدرمیان یہ پہلا رابطہ تھا،وزیراعظم نےایرانی صدر،قیادت اورعوام کوتاریخی امن معاہدےپردستخط کی مبارکباد دی۔
Islamabad :18 June 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from His Excellency Dr. Masoud Pezeshkian, President of the Islamic Republic of Iran, this afternoon, that lasted over thirty minutes.
This was the first contact between the two leaders… pic.twitter.com/ukkFWYy975
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 18, 2026
اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تاریخی معاہدہ خطےمیں امن اورپاک ایران تعلقات کومزیدمضبوط بنانےکاباعث بنےگا،پاکستان ایک برادراورہمسایہ ملک کی حیثیت سےہرشعبےمیں ایران کی مکمل حمایت جاری رکھےگا۔وزیراعظم نےایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔
ایرانی صدرنےوزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر کاخصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات نےمہارت، اخلاص اوردانشمندی سےثالثی کاعمل کامیابی سےہمکنارکیا۔

مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اورمخلصانہ حمایت کوایران ہمیشہ یاد رکھے گا،ایران پاکستان کےساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے،دونوں رہنماؤں نے جلدایک دوسرے کےدارالحکومتوں کےدورے اورآئندہ دنوں میں بھی مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
