آفاق احمد کا پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان

آفاق احمد کا پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان |HUMNEWS.PK

کراچی: چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا ہے کہ پارٹی کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے اس لیے انہوں نے پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں برے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے آفاق احمد کے فیصلے خلاف شدید نعری بازی کی گئی لیکن انہوں نے فیصلہ واپس لینے سے انکار کر دیا۔

چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ میں فیصلے تبدیل کرنے والا فرد نہیں ہوں اورالیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن کارکن کی حیثیت سے اس قوم کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کروں گا۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو پیغام دیا کہ وہ پارٹی کو دوبارہ مضبوط کریں کیونکہ کارکن کے ساتھ قیادت بھی غلطی کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ شہر مہاجروں کے ہاتھوں سے چھینا جارہا ہے لیکن میری باتوں پر دھیان نہیں دیا گیا اور آج یہ ہاتھوں سے نکل گیا۔


متعلقہ خبریں