اسلام آباد ہائیکورٹ اور اس کے ماتحت عدالتوں میں کفایت شعاری مہم کے تحت نافذ خصوصی انتظامات ختم کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد عدالتی امور معمول کے مطابق بحال ہو گئے ہیں۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں اب ہفتے میں چھ دن کام کریں گی اور عدالتی سرگرمیاں معمول کے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔
ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست، عدالت نے نئی ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ماضی میں کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کے تحت ایک پالیسی متعارف کرائی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں نے بھی اپنے اوقاتِ کار اور انتظامی امور میں تبدیلیاں کی تھیں۔
تاہم اب متعلقہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت جاری کیا گیا 11 مارچ کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جاتا ہے۔
اس فیصلے کے بعد عدالتوں میں معمول کے مطابق کام کا آغاز ہو گیا ہے اور عدالتی کارروائیاں پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔
