اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس کے شیڈول میں بھی شامل نہیں تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جانی تھی تاہم اجلاس نہ ہونے کے باعث یہ عمل مؤخر ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اب کل منعقد ہونے کا امکان ہے، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اور دیگر اہم اقتصادی امور پر غور کیا جائے گا۔
ورلڈ بینک کی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں دلچسپی، 100 ملین ڈالر فنڈز کے اجراء کی منظوری
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان بعض معاملات پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث آج اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔ فریقین کے درمیان مشاورت جاری ہے اور معاملات طے پانے کے بعد اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
