امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت معطل ہونے سے متعلق رپورٹس حقیقت پر مبنی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
.jpg)
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا انجام کیا ہو گا، اس حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت معاہدہ کیا جائے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
