اسلام آباد: الیکشن کمیشن کوپنجاب کی تمام 295 نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ دو نشستوں پر انتخابات نہیں ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون 127 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ تحریک انصاف 123 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔
اسی طرح آزاد امیدواروں کی تعداد 29 ہے اور مسلم لیگ ق سات اور پاکستان پیپلزپارٹی کی چھ نشستیں ہو گئی ہیں۔