پوپ لیو نے کہا ہے کہ ایران پر بہانوں کے تحت کیے گئے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پوپ لیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایران اور عالمی صورتحال سمیت خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور ایران کے خلاف مبینہ امریکی و اسرائیلی اقدامات زیر بحث آئے۔
ایرانی صدر نے پوپ لیو کے مؤقف پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کے معاملے پر اخلاقی اور منصفانہ مؤقف اختیار کیا ہے۔
پوپ لیو نے کہا کہ ایران پر کیے گئے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا، ٹرمپ
ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کی تاریخی تہذیب کو نقصان پہنچانے سے متعلق بیانات دھمکی آمیز اور جارحانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جو طاقت کے غلط تصور پر مبنی ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
