پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی قومی ائیر لائن کے خسارے میں اضافہ ہو گیا۔
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی قومی ایئرلائن ائیر انڈیا شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ کمپنی کے منافع میں 57.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چند ماہ کے دوران ائیر انڈیا اپنی کئی بین الاقوامی پروازیں بند کر چکی ہے جبکہ سرمایہ کاری میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال اور فضائی راستوں کی محدود دستیابی نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر پر اضافی دباؤ ڈال دیا ہے۔
ادھر سنگاپور ائیر لائن جو ایئر انڈیا کی شیئر ہولڈر بھی ہے نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کی گرتی ہوئی ساکھ اور مالی مشکلات کو اجاگر کیا ہے۔
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا، ٹرمپ
معاشی ماہرین کے مطابق بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی معیشت اور ایوی ایشن سیکٹر کو مزید چیلنجز کا سامنا ہے۔
