حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھجوا دیا، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی نے وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات سے معذرت کرتے ہوئےغیر جانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز دے دی۔ محمود اچکزئی نے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مابین پیغام رسانی گزشتہ ہفتے ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر بھی گفتگو ہو گی۔
