ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجوزہ منصوبے میں عارضی جنگ بندی کے بجائے جنگ کے مستقل خاتمے پر بات کی گئی۔
ایران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کا مقصد صرف جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہے۔
ایران جنگ کیلئے اسرائیل نے عراقی صحرا میں خفیہ اڈہ قائم کیا تھا ، امریکی اخبار
دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کےمتحدہ کمانڈ کےسربراہ نے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای سےملاقات کی،ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نےمسلح افواج کےسربراہ کونئی ہدایات جاری کر دیں۔
