عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی کو عبور کرتے ہوئے بحفاظت ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ خالی آئل ٹینکرزگزشتہ دو دن کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرے اور ایرانی بندرگاہوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی نگرانی اورسخت پابندیوں کے باوجود ٹینکرز کی واپسی کو ایران کیلئے ایک اہم پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاتی، ایرانی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمزعالمی تیل تجارت کیلئے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے اوراس علاقے میں بڑھتی کشیدگی عالمی منڈیوں پر بھی اثرانداز ہوسکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ پیش رفت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جاری تناؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ خلیجی خطے کی صورتحال پر عالمی طاقتیں گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
