کراچی کا کھانا اچھا ہے یا لاہور کا ؟ سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔
وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج کل کراچی اور لاہور کے کھانے کو لے کر بڑی بحث چل رہی ہے ، میں لاہوری ہوں، لاہور میں پیدا ہوا، 42 سال لاہور میں رہا اور گزشتہ 14 سال سے کراچی میں رہ رہا ہوں۔
سیاست کو کھیلوں سے دور ہونا چاہیے، وسیم اکرم
انہوں نے کہا کہ میں ابھی پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور میں تھا تو اپنی پرانی جگہوں پر چکڑ چھولے کھانے گیا، ہوٹل سے چانپیں منگوائیں اور اس میں صرف مرچیں کھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اچھے کھانوں کی مخصوص جگہیں ضرور ہیں لیکن کراچی میں مختلف قومیں رہتی ہیں تو وہاں ہر جگہ مختلف طرح کے کھانے ملتے ہیں۔ کراچی میں کھانوں کی ورائٹی زیادہ ہے ،لاہور میں کھانا اچھا ہے لیکن ورائٹی نہیں۔
