امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے کے اندر طے پا سکتا ہے تاہم اگرایران نے آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق معاہدہ نہ کیا تو نئے حملے کئے جا سکتے ہیں۔
ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کو ٹیلیفون پرانٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مثبت مذاکرات ہوئے ہیں اورایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی تجویزکا جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں اور بہت ممکن ہے کہ فریقین کسی ڈیل تک پہنچ جائیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات
ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے کا خواہاں ہے کیونکہ ایران کوجوہری ہتھیاررکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا ان افراد سے رابطے میں ہے جوڈیل چاہتے ہیں اوراب دیکھنا یہ ہے کہ ایران اس معاہدے پر آمادہ ہوتا ہے یا نہیں۔
