وفاقی آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے انکم ٹیکس قانون کے سیکشن 7E کو کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے مختصر فیصلہ عدالت میں پڑھ کر سنایا۔عدالت نے سیکشن 7E کی بحالی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے دائر اپیلیں خارج کرتے ہوئے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دے دیے۔
سیکشن 7E کے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیرِ استعمال نہیں تھے، جس پر مختلف ہائی کورٹس میں چیلنج کیا گیا تھا۔ پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے سیکشن 7E کو پہلے ہی کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس نے اسے آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔
وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف دائر شہریوں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سیکشن 7E کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع
عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ 30 اپریل کو محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ اس فیصلے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
