ایران نے امریکا سے مفاہمتی یادداشت پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایم او یو سے متعلق امریکا کے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے بیانات ایرانی عوام کے عدم اعتماد کو کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایم او یو کے واضح متن کے منافی تشریحات سے گریز کرنا چاہیے۔ امریکا کو اپنی ذمے داریوں اور وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔
دوسری جانب ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے باکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کے معاملات پر صرف مشرق وسطیٰ کے ممالک کو فیصلہ کرنا چاہیے۔ واشنگٹن کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعلان ہے۔
ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور کیا جائے گا ، ڈائریکٹر جنرل عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
ایران کے چیف مذاکرات کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطے کے ممالک خود یقینی بنائیں۔ ایران دوسرے علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہے۔ لبنان میں جنگ بندی کی اہمیت اتنی اہم ہے جتنی ایران میں جنگ بندی کی ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعلان ہے ۔ معاہدہ دباؤ یا زبردستی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور طاقت کا نتیجہ ہے۔
