اسلام آباد: نادرا نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بجٹ کے بعد شناختی کارڈز اور بچوں کے بے فارم پر اضافی فیس یا جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور بچوں کے بے فارم کا اندراج 30 جون 2026 تک مکمل کر لیں تاکہ ممکنہ مالی بوجھ سے بچا جا سکے۔
نادرا کے مطابق نئے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کے بعد فیسوں کے ڈھانچے میں تبدیلی اور اضافے کا امکان موجود ہے۔ جس سے سروسز مہنگی ہو سکتی ہیں۔
حکام نے والدین کو خاص طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں۔ اور جن بچوں کی عمر اسمارٹ آئی ڈی کارڈ کے لیے پوری ہو چکی ہے۔ ان کے دستاویزات فوری اپڈیٹ کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کر لی
نادرا نے واضح کیا ہے کہ بروقت کارروائی نہ کرنے والے شہریوں کو جرمانوں یا اضافی فیسوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے شہریوں کو جلد از جلد اپنے دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
