الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا

فنڈز منجمد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ کے دوران شکایات کے ازالے کے لیے 12 ٹیموں پر مشتمل مانیٹرنگ اینڈ  کنٹرول روم  نے کام  شروع  کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بڑے ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کے لیے الگ الگ ایل سی ڈیز بھی لگا دی گئی ہیں اور انتخابی عملے کو زدوکوب کرنے، نقصان پہنچانے ، عملے سے تعاون  نہ  کرنے اور پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ  بھی  دیا ہے۔

مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم  الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن نعیم اکبر کی سربراہی میں  کام کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے شکایات کے اندراج کے لیے پانچ ٹیلی فون نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں جن میں فیکس کے ذریعے شکایات کے لیے تین نمبرزبھی شامل ہیں، درج  ذیل  نمبرز پر کالز کر کے یا  فیکس کے ذریعے شکایات کی جا سکتی ہیں۔
فیکس نمبرز:

051-9210809

051-9210810

051-9210811

فون نمبرز:

051-9210812

051-9210813

051-9210814

051-9210815

051-9210816


متعلقہ خبریں