اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تلہ گنگ ،خوشاب ،سرگودھا، لیہ، بھکر، ملتان اور فیصل آباد میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات
اسی طرح پشاور، نوشہره، کوہاٹ، ایبٹ آباد ، مظفرآباد، کوٹلی اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔شہریوں کواحتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ شب بھی ملک کے متعدد شہروں میں بادل کھل کر برسے تھے۔
