سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک پر بھی ہو گا۔
سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ،مارچ کے لئے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔
بجلی کی فراہمی میں بہتری، پیک اوقات میں لوڈ مینجمنٹ میں نمایاں کمی، پاور ڈویژن
سی پی پی اے نے بتایا کہ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ پانی سے 23.55مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد ، درآمدی کوئلے سے 13.80 ، درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
اس کے علاوہ مارچ میں فرنس آئل سے 1.02 فیصد ،مقامی گیس سے 11.34 فیصد ،جوہری ایندھن سے 21.95 فیصد ، ہوا سے 3.46سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئیْ
