لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چھٹی مستقل نہیں رہے گی۔ اور تعلیمی ادارے جلد معمول کے ہفتہ وار شیڈول پر واپس آ جائیں گے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی چھٹی عارضی بنیادوں پر دی گئی تھی۔ جسے مستقل نظام کا حصہ نہیں بنایا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں جمعہ کی چھٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ اور اسکولز روایتی اوقات کار کے مطابق چلیں گے۔ جبکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ رابطے میں ہے۔
رانا سکندر حیات نے موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق کہا کہ چھٹیوں کے دورانیے یا شیڈول کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری سے نافذ العمل ہو گا۔
واضح رہے کہ توانائی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کے تحت اس روز طلبہ کو آن لائن کلاسز دی جاتی تھیں۔

1 Comment
بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے