پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی میراعجاز جاکھرانی کے صاحبزادے زید حسین جاکھرانی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
مرحوم گزشتہ چند روز سے زیرِ علاج تھے ،ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین آبائی شہر جیکب آباد میں کی جائے گی۔
معروف اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعجاز جاکھرانی کے جواں سال صاحبزادے زید جاکھرانی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے صاحبزادے زید جاکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی رکن قومی اسمبلی اعجاز خان جاکھرانی کے جواں سال بیٹے زید خان جاکھرانی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں وہ اعجاز جاکھرانی اور ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
