برطانوی دارالحکومت لندن میں ایران جنگ کے خلاف ہونے والا مظاہرہ اس وقت پرتشدد رخ اختیار کر گیا جب نامعلوم افراد نے مظاہرین پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرہ پُرامن انداز میں جاری تھا کہ اچانک چند افراد نے ہجوم پر حملہ کردیا جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایران جنگ ختم کی جائے، گورنرکیلیفورنیا کا ٹرمپ سے دوٹوک مطالبہ
پولیس نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول میں لیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے اورشہر میں مزید حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
