نیویارک، امریکی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ Anne Hathaway کو معروف جریدے ’’پیپل میگزین‘‘ نے سال 2026 کے لیے دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے دیا ہے جو انکے طویل اور کامیاب فلمی کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
میگزین کے سرورق پر شائع ہونے والی دلکش تصویر میں اداکارہ چاندی کی کڑھائی سے مزین بغیر پشت اور کھلے کندھوں والے لباس میں ملبوس نظر آئیں، جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے یادگار کرداروں، فلمی تجربات اور فلمی صنعت میں بدلتے رجحانات پر تفصیل سے گفتگو کی۔
پوڈ کاسٹ میں نامناسب سوالات، میرا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں
اداکارہ نے اپنی مشہور فلم The Devil Wears Prada (دی ڈیول ویئرز پراڈا) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید دباؤ کے باوجود یہ ان کیلئے آج بھی ایک یادگار تجربہ ہے، اس فلم نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا اورانہیں عالمی شہرت دلائی۔
انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں Emily Blunt (ایملی بلنٹ)، Stanley Tucci (اسٹینلے ٹوچی) اور Meryl Streep (میرل اسٹریپ) کے ساتھ کام کے تجربات کو خوشگوار قراردیا۔
این ہیتھوے نے کہا کہ ایملی بلنٹ شاندار شخصیت کی حامل ہیں جبکہ اسٹینلے ٹوچی نہایت مزاحیہ اور حاضر جواب ہیں۔ انہوں نے میرل اسٹریپ کے بارے میں کہا کہ وہ نہایت باوقاراورقابلِ احترام شخصیت ہیں جن کی وہ دل سے قدر کرتی ہیں۔
