ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کے نمائندہ خصوصی نے اہم ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں خطے میں امن و استحکام سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور سفارتی سطح پر روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں زخمی افراد کا مفت علاج کیا جائیگا، ایران
ایرانی میڈیا کے مطابق فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ اس موقع پر باہمی احترام اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
