ٹک ٹاک سٹار کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکار کے ساتھ مبینہ فراڈ کیا،مقدمہ کراچی پولیس کے کانسٹیبل کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا۔
ٹک ٹاکر حکیم شہزاد خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
مقدمہ مدعی دوست محمد کے مطابق ملزم کاشف ضمیر سے دو سال قبل دوستی ہوئی، ملزم سے دو سال سے ملنا جلنا تھا،ملزم نے اٹلی ویزوں کا بتایا۔
ایک سال قبل ملزم کو اٹلی کے ویز ے کے لیے 19 لاکھ سے زائد رقم دی،ملزم نے اٹلی کا ویزہ دیا نہ ہی رقم واپس کررہا ہے۔
